لاہور میں کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹر میں آگ لگ گئی، بڑا نقصان ہو گیا

لاہور (پی این آئی)لاہور میں کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹر میں آگ لگ گئی، بڑا نقصان ہو گیا،لاہور میں کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹر میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو زرائع کے مطابق آگ سے کوارٹر کے تین کمروں میں رکھا سامان جل گیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر

آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔دوسری جانب کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ میرے کوارٹر میں پانی، بجلی اور گیس بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کل وزیراعظم ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتال کروں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں