9 سالہ بچی کے اغواء کا کیس، ن لیگ کے سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ کی عدالت نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے جاری کیے۔

عدالت نے پولیس کو سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے 2 ر کنی بنچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ سے بھی سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد ہو گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں