18 سال میں 35 افراد کو قتل کیا، فی واردات کتنے ہزار ملتے تھے؟ کراچی سے گرفتار بڑے مجرم نے تفصیل بتا دی

کراچی(پی این آئی)18 سال میں 35 افراد کو قتل کیا، فی واردات کتنے ہزار ملتے تھے؟ کراچی سے گرفتار بڑے مجرم نے تفصیل بتا دی۔پولیس نے ایم کیوایم لندن سےتعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے اٹھارہ سال میں پینتیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا بیس فیصد مافیا اور اسی

فیصد سیاستدانوں نے شہر حالات خراب کیے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلرعالم خان کو گرفتار کرلیا اور آٹھ سال پہلے ملزم عالم خان کا غیرملکی بلاگر کو دیا گیا انٹرویو بھی سامنے آگیا۔ملزم عالم خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 18 سال میں 35 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، بیروزگاری کی وجہ سے ٹارگٹ کلر بنا، فی واردات 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔ملزم نے اعتراف کیا 3سے4دن ریکی کرتے، اس کے بعد سر اور دل میں گولی مارتے، سیاستدانوں، تاجروں سمیت دیگر افراد کو قتل کیا، فون آتا فلاں کوقتل کردو، اخبارات سے پتہ چلتا مرنے والا کون تھا۔ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا تین چار بار ایسا ہوا مارناکسی کو تھا مار کسی اورکو دیا، کہیں سکون نہیں ملتا،یہ کام چھوڑناچاہتا ہوں، کراچی میں بیس فیصد مافیا اور اسی فیصد سیاستدانوں نے حالات خراب کیے، کراچی میں پہلے6ٹارگٹ کلر تھے اب 600 ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں