پنجگور بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پنجگور ( پی این آئی ) پنجگور بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چتکان بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شعیب ولد کہدہ محمد اسحاق جاں بحق اور ایک راہگیر پیربخش والد شعبان جو کہ آنے تل کا رہائشی بتایا

جاتا ہے زخمی ہوگیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں