پاکستان کی تاریخ کا منحوس ترین بجٹ، 50 لاکھ خاندانوں سے رزق چھین لیا، ریلوے ورکرز یونین کی بجٹ پر بہت سخت رائے

کراچی(پی این آئی)پاکستان کی تاریخ کا منحوس ترین بجٹ، 50 لاکھ خاندانوں سے رزق چھین لیا، ریلوے ورکرز یونین کی بجٹ پر بہت سخت رائے۔ ریلوے ورکرز یونین کے چئیرمین منظور احمد رضی اور سیکرٹری جنرل راؤ نسیم نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے پر

کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منحوس بجٹنہ صرف قابل مذمت ہے ،بلکہ 50 لاکھ خاندانوں کے لیے بھی یہ منحوس ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمین اور پنشرز توقع کررہے تھے کہ عمران حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تنخواہ اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کرے گی ، مگر حکومت نے 50 لاکھ خاندانوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں