لاہور کے علاقے شفیق آباد میں دو مرلے کے مکان کا تنازعہ، بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹا بھائی قتل کر دیا

لاہور(پی این آئی)لاہور کے علاقے شفیق آباد میں دو مرلے کے مکان کا تنازعہ، بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹا بھائی قتل کر دیا۔شفیق آباد کے علاقہ میں 2مرلے کے مکان کے تنازعہ پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقیامین پارک نمبر

دو میں امتیاز نے دو مرلے کے مکان کے تنازعہ پر تلخ کلامی پر طیش میں آکر اپنے چھوٹے بھائی آصف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیاہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر اس کے بڑے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close