سندھ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہے، معاملات نہیں چلا سکتی وفاق کنٹرول سنبھال لے،پی ٹی آئی کے لیڈر کی دہائی

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہے، معاملات نہیں چلا سکتی
وفاق کنٹرول سنبھال لے،پی ٹی آئی کے لیڈر کی دہائی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ڈاکٹرز نے سندھ میں صحت کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، وفاق کو ٹیک اوور کرنا چاہیے

سندھ میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی، اس دوران ا نہوں نے کہا سندھ میں اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو 15 لاکھ روپے لے کر رکھا جارہا ہے، ہر اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ نہیں ہو رہا۔خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں، صوبے کے لوگ کورونا ٹیسٹ کے لیے دھکے کھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ الیکشن کی طرح لوگ آپ کو سبق سکھائیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عمران شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈاکٹرز کی صحت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ، سندھ حکومت ایک کرپٹ ترین حکومت ہے۔ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کو بڑھانا چاہیے، سول اسپتال میں کوئی سہولت موجود نہیں، ڈاکٹرز کی حفاظت کے لیے کوئی پلان نہیں جبکہ 90 فیصد ڈاکٹر بغیر احتیاطی سامان کے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اپنے لیے ماسک خود خرید رہے ہیں، کسی ڈاکٹر کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہوگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر سیماء ضیاء نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہر چیز میں عوام کو پریشان کردیا ہے، سندھ حکومت کے پاس وزراء اور انتظامیہ سب رشتے دار ہیں، سندھ حکومت نے نکموں کی فوج بھرتی کر دی ہے۔سیماء ضیاء کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈرامے کرنے پر ایوارڈ دینا چاہیے، آج چوتھا مہینا ہے کورونا کے لیے سندھ میں کال سینٹر تک نہیں بن سکا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کورونا کے لیے ایک ویب سائٹ بنائے۔ڈاکٹر سیماء ضیاء نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پاس مریضوں کا ڈیٹا اور ایک بھی ایمبولینس کورونا کے لیے نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close