2019ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی سے روکنے کیلئے بھارت کی سازش۔۔ بین سٹوکس کے بعد جیسن ہولڈر اور کرس گیل کی جانب سے بھی تصدیق ہو گئی

لاہور (پی این آئی )2019ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی سے روکنے کیلئے بھارت کی سازش۔۔بین سٹوکس کے بعد جیسن ہولڈر اور کرس گیل کی جانب سے بھی تصدیق ہو گئی… ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا بیان بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی

چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے 49 سالہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے‘۔واضح رہے کہ دو روز قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا تھا۔ بین سٹوکس نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔ انگلش آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بنا سکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں