پاکپتن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، اڑھائی کلو سے زائد چرس، 200 گرام افیون برآمد

پاکپتن(پی این آئی)پاکپتن پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، اڑھائی کلو سے زائد چرس، 200 گرام افیون برآمد،فصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن شہزاد گل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر اکرام خان بلوچ کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر

کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تھانہ صدر پولیس نے پل شاملاٹ کے قریب دوران گشت 11 ایس پی کے رہائشی محمد یاسین ولد گاہرا چھینہ کو مشکوک جان کر گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2600 گرام چرس جبکہ 200 گرام افیون برآمد ہوئی، پولیس تھانہ صدر نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں انکا قلع قمع ہونے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں