اسلام آباد(پی این آئی)حکومت، اپوزیشن مشکل کا شکار، بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں پاکستان نیب کا ادارہ ختم نہیں کر سکتا، ماہرین نے رائے دے دی۔نیب کو ختم کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن پر دستخط کنندہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیب
کو ختم نہیں کر سکتا، دیگرممالک کو باہمی قانونی معاونت کیلئے خطوط صرف نیب ہی لکھ سکتا ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ اینٹی کرپشن کنونشن کا دستخط کنندہ ہے، پاکستان نے 2013 میں کنونشن پر دستخط کئے جس کے بعد دیگرممالک کو باہمی قانونی معاونت کیلئے خطوط صرف نیب ہی لکھ سکتا ہے، دنیا کے تمام ممالک صرف اسی کنونشن کےتحت ہی بدعنوانی کے خلاف اور انسداد منی لانڈرنگ کے لیے تعاون کرتے ہیں۔قانونی ماہرین نے بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں پاکستان نیب کا ادارہ ختم نہیں کر سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں