نیب میں طلبی، چوہدری برادران کی درخواست کی سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل

لاہور(پی این آئی)نیب میں طلبی، چوہدری برادران کی درخواست کی سماعت کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل،مسلم لیگ (ق) کے قائدین چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کے خلاف دائر درخواست میں

مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے کیس اور بند کی گئی نکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔چوہدری برادران کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی تھی جس پربینچ تحلیل ہوگیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے جس کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی ہں جب کہ دوسرے رکن جسٹس اسجد گورال ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں