کراچی میں سرکاری گاڑی پر لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار نکلے، گرفتاری کے بعد نوکری سے چھٹی بھی ہو گئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں سرکاری گاڑی پر لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار نکلے، گرفتاری کے بعد نوکری سے چھٹی بھی ہو گئی،کراچی میں کچھ روز قبل دکان سے لاکھوں روپے لوٹنے والے پولیس اہلکار سی ٹی ڈی کے نکلے جنہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

(سی ٹی ڈی) غلام سرور ابڑو کے مطابق سی ٹی ڈی کے 5 اہلکاروں کو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ نکالے جانیوالے اہلکاروں نے 6 مئی کو ایک دکان میں 3 لاکھ روپے نقد لوٹے اور دکاندار پر تشدد کرکے اسے اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ کچھ دیر بعد اسے واپس لے آئے اور مزید 90 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ملزم پولیس اہلکاروں کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی ہے جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف سائیٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا تاہم وہ فرار ہوگئے۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close