لاہور، پتنگ باز، باز نہ آئے، پولیس نے بھی کارروائی ڈال دی، 49 گرفتار کر لیے گئے

لاہور (پی این آئی)لاہور، پتنگ باز، باز نہ آئے، پولیس نے بھی کارروائی ڈال دی، 49 گرفتار کر لیے گئے،لاہور میں پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 49 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد کے مطابق

سٹی ڈویژن سے 12 پتنگ باز اور5 پتنگ فروش گرفتار کیے گئے۔فیصل شہزاد نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن سے 3،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے8 پتنگ باز گرفتار کیے گئے، سول لائنز ڈویژن سے 8، اقبال ٹاؤن سے4 جبکہ صدر ڈویژن سے 8 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 300 سے زائد پتنگیں، 6 چرخیاں، 28 پنی ڈور، 8 گچھی ڈور اور پتنگ سازی کا سامان برآمد ہوا۔………..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں