کراچی میں کورونا اور رمضان میں ون وہیلنگ کا شوق، 27نوجوان پولیس نے دھر لیے

کراچی (پی این آئی)کراچی میں کورونا اور رمضان میں ون وہیلنگ کا شوق، 27 نوجوان پولیس نے دھر لیے،سینٹرل پولیس نے نیوکراچی، سرسید، تیموریہ اورشاہراہ نورجہاں میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 27 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق نوجوان سخی حسن سے ناگن

چورنگی فلائی اوور پر ون ویلنگ کرتے تھے ،پولیس نے بتایا کہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان پاور ہاؤس چورنگی سے کے ڈی اے چورنگی تک ریسنگ بھی لگاتے تھے ۔ پولیس کارروائیوں کے دوران 16 موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں