شیخوپورہ میں بچوں کے جھگڑے کی تلخی بڑوں کی فائرنگ تک پہنچ گئی، 8 ہلاک، 5 زخمی ہو گئے

شیخو پورہ(پی این آئی)شیخوپورہ میں بچوں کے جھگڑے کی تلخی بڑوں کی فائرنگ تک پہنچ گئی، 8 ہلاک، 5 زخمی ہو گئے فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ کھاریانوالہ فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران

دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور بھکھی پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز 2 گروپوں میں بچوں کے جھگڑے پر میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر آج ایک گروپ نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔مقتولین کے لواحقین نے مخالف گروپ کے گھر کو بھی آگ لگا دی جس پر ریسکیو ٹیم نے قابو پالیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں