اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے دہشت گرد حملہ، ایک افسر اور 5 جوان شہید، ایک جوان زخمی ہو گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلعی کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا ،
جس میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کا پٹرولنگ آپریشن جاری تھا، پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سےحملہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملےمیں میانوالی کے نائیک جمشید اور تونسہ شریف کےلانس نائیک تیمور بھی شہیدوں میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ اٹک کے لانس نائیک خضر حیات، مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شہداء میں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں