کراچی کورنگی کے علاقے سے 4سالہ بچی اغواء ،سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی،تلاش جاری

کراچی(پی این آئی)کراچی کورنگی کے علاقے سے 4 سالہ بچی اغرواء، سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی، تلاش جاری،کراچی کے علاقے کورنگی سے چار سال کی بچی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ زمان ٹائون تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، بچی صبح دیگر بچوں

کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہی تھی ۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ صبح سے اب تک بچی کو تلاش کر چکے،کچھ پتا نہیں چل رہاہے ۔بچی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو موقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کردی گئی ہے، فوٹیج میں ایک شخص کوبچی کے پاس کھڑے اور پیچھےجاتے دیکھاجا سکتا ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفصیلات تفتیش کے بعد واضح ہونگی۔…پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں