پانچ روز قبل قتل کیے جانے والے ینگ ڈاکٹر کے قاتلوں کو مردان پولیس نے گرفتار کر لیا

پشاور(پی این آئی)پانچ روز قبل قتل کیے جانے والے ینگ ڈاکٹر کے قاتلوں کو مردان پولیس نے گرفتار کر لیا،مردان پولیس نے5دن قبل قتل کئےجانے والے ینگ ڈاکٹر اسفندیار کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے معمولی تکرار پر ڈاکٹر کو قتل اور ان کے والد کو زخمی کردیا تھا ۔ڈی پی او مردان سجاد خان نے پریس

کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں انزرگی کاٹلنگ میں 27 اپریل کو نکاسی آب کے مسئلے پر تکرار کےبعد ملزمان نے فائرنگ کرکے ینگ ڈاکٹر اسفندیار کو قتل اور ان کے والد تاج نبی کو شدید زخمی کردیا تھا ۔واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے تاہم پولیس نے واقعے کے مرکزی کردار علی زر عرف زرے اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان اپنی گاڑی کے ذریعے ٹھکانہ بدل رہے تھے کہ بابوزئی انٹر چینج پر کاٹلنگ پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں