کراچی کا امن پھر خراب، رکشہ ڈرائیور، سبزی فروش نامعلوم قاتلوں کا نشانہ بن گئے

کراچی(پی این آئی)رکشہ ڈرائیور، سبزی فروش نامعلوم قاتلوں کا نشانہ بن گئے،کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا فلائی اوور کے قریب یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج صبح لگ بھگ ساڑھے 7 بجے کے بعد اردو یونیورسٹی

فلائی اوور کے نیچے رپورٹ ہوا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں یونیورسٹی روڈ کے پل کے نیچے پڑی تھیں جنہیں بعد میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ایک شخص کی شناخت وزیر جبکہ دوسرے کی ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک شخص رکشہ ڈرائیور جبکہ دوسرا سبزی فروش ہے۔عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر عدیل افضال کے مطابق فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے اور کس وجہ سے کی؟ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں