آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کے پیشِ نظر اتوار کے لیے بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اٹک سرکل میں خان آباد فیڈر پر صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ جہلم سرکل میں عباس پورہ اور کچہری جہلم فیڈرز پر صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
آئیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ایس او (GSO) سرکل میں ڈاؤن ٹاؤن اور ڈبلیو ٹی سی (WTC) فیڈرز پر صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک، 132 کے وی آئی ایس پی آر-ڈی-12 سرکٹ کنٹرولنگ سی بی E14Q1 پر صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، جبکہ 132 کے وی اے ڈبلیو سی (AWC) ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
علاوہ ازیں 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلانڈری، 132 کے وی نیو واہ-بہتر موڑ، بشمول متعلقہ ارتھ سوئچ، اور ملحقہ علاقوں میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
آئیسکو نے صارفین سے اس عارضی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرمت کا کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی بھی وقت سے پہلے بحال کردی جائے گی۔






