فیصل آباد: (پی این آئی)پراسرار اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج بھی مختلف علاقوں میں تین امواتیں ہوچکی ہیں۔ تھانہ صدر میں دیور اور بھابھی کی پر اسرارموت سمیت امین پور بازار سے ساٹھ سالہ شخص کی لاش کمرے سے برآمد ہوگئی۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں دیور اور بھابھی کی پر اسرارموت کا افسوسناک
واقعہ پیش آیا ۔22سالہ دائم شاہ اور اسکی بھابھی نسیم کی چھت سے لٹکتی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کو قتل کیا گیا یا خودکشی کی واضح نہ ہو سکا۔تحصیل تاندلیانوالہ میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا یا پھر قتل کا پولیس معمہ حل کرنے میں مصروف ہوگئی ۔تھانہ صدر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیےتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیا نوالہ منتقل کر دیں۔فیصل آباد کے امین پور بازار میں بھی ایک کمرے سے ساٹھ سالہ شخص کی لاش ملی ہے ۔…………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں