اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ بنانے کا فیصلہ،حکومت نے کیا طریقہ اختیارکرلیا ؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستانی حکام نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور فوری طور پر رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں اس حوالے سے بدھ کو ایک اجلاس ہوا جس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور معاون خصوصی برائے

اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سمیت چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن اور سیکرٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی۔اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے طریقہ کار اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹریشن پاسپورٹ یا نائیکوپ کے ذریعے کی جا سکے گی، جبکہ الیکشن کمیشن اور نادرا مشترکہ طور پر رجسٹریشن پروگرام کا آغاز کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ رائے دہی کے عمل کو خفیہ رکھنے کا طریقہ کار طے ہوگا اور تمام اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک بنایا جائے گا۔فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں