چین ووہان میں قائم لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے، امریکہ نے مطالبہ کر دیا، چین کیا کرے گا ؟

واشنگٹن(پی این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے۔مائیک پومپیو نے وائرس کے ووہان کی تجربہ گاہ سے لیک نہ ہونے کے دعوؤں کے حوالے سے کہا کہ یہ بات بڑی اہم ہے کہ ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے

تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جاسکے۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ روز قبل چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہلک کورونا وائرس ووہان کی لیب میں بنا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائرس چین کی لیب میں بنا اور پھر وہاں سے ایک شخص مارکیٹ گیا اور یہ وائرس پھیلتا چلا گیا۔تاہم چین نے اس الزام کی تردید کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں