راولپنڈی (پی این آئی)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے مغرب میں
10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جوابی حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید اور3 جوان زخمی ہوگئے۔واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے 43 سالہ شہید حوالدار اکبر حسین کا تعلق تحصیل دیر کوٹ ضلع باغ سے تھا، شہید اہلکار نے پسماندگان میں بیوہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں