قلعہ روہتاس میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل

جہلم(طارق مجید کھوکھر) قلعہ روہتاس میں تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل کیاگیا۔جس کے دوران تجاوزات کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ،محکمہ آثارقدیمہ ایس ڈی او عمران زاہد، انجنیئر خالد سرور، چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل بمعہ اینٹی اینکروچمنٹ عملہ، ایس ایچ

او تھانہ دینہ ملک نثار احمد نے حصہ لیا۔ ضلعی پولیس نے ھر قسم کی مزاحمت روکنے کی مکمل تیاری کر رکھی تھی۔اس موقع پر تقریبا 10 کنال جگہ پر آپریشن کیا اور واگزار کروائی، اس سے قبل قبضہ مافیا نے محکمہ آثار قدیمہ کے ایس ڈی او عمران زاہد کو دوران آپریشن یلغار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔آج اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ اور ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک نثار نے بہترین حکمت عملی اپناتے ھوئے آپریشن میں ممکنہ مزاحمت کو کچلنے کی پوری تیاری کر رکھی تھی اور کامیابی سے سرکاری اراضی واگزار کروائی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں