کورونا وائرس نے پاکستانی کرکٹر کی جان لے لی، افسوسناک خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) سابق پاکستانی کرکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے، ظفر سرفراز فرسٹ کلاس کرکٹر تھے جو پشاور کی نمائندگی کرتے رہے، وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد 7 اپریل سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل تھے، وائرس کے باعث دنیا بھر میں کسی بھی کرکٹر کے انتقال کا پہلا واقعہ۔

تفصیلات کے مطابق مہلک کرونا وائرس نے اب ایک سابق پاکستانی کرکٹر کی بھی جان لے لی ہے۔پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر عباس انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ظفر عباس میں کچھ روز قبل ہی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، لیکن پھر وہ پیر کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔مرحوم 1969 میں پیدا ہوئے تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 50 سال تھی۔ ظفر عباس کو 15فرسٹ کلاس اور 6 لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔ ظفر عباس بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر اختر سرفراز کے بھائی بھی تھے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے کسی بھی کرکٹر کی موت واقع ہونے کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں