مودی سرکار میں کوئی بھی نہ بچا، سیاحوں کے خلاف ایکشن ہو گیا

نئی دہلی(پی این آئی)بھارت میں موجود 10 غیر ملکی سیاحوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے انوکھی سزا دیتے ہوئے 500 بار ’آئی ایم سوری‘ یعنی’ میں معافی چاہتا ہوں‘ لکھوا لیا۔بھارت بھر میں مارچ کے اواخر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،

صرف ضروری سامان یا انتہائی ضرورت کی صورت میں گھر سے نکلنے کی اجازت ہے۔کورونا کے تیزی سے پھیلنے اور بھارت میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود آسٹریا، آسٹریلیا، میکسیکو اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو بھارت کے شہر رشی کیش میں گھومتے پھرتے پکڑا گیا۔مقامی پولیس آفیسر ونود شرما نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے قوائد و ضوابط پر عمل پیرا نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے سب سے علیحدہ علیحدہ ’آئی ایم سوری‘ لکھوایا۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں قریباً 700 سے زائد غیر ملکی سیاح موجود ہیں ، وہ قانون کی پیروی کرتے ہوئے ہوٹلوں اور گھروں میں محصور ہیں جبکہ مذکورہ سیاحوں کو انہوں نے خلاف وزری کرنے پر سبق سکھانے کے لیے سزا دی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کو صرف ان کے ہوٹلو ں میں رہنے کی اجازت ہے اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 8ہزار 3سو سے زائد افراد متاثر جبکہ 273 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں