جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
کانگو فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی جان سے گئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔






