کورونا سے ہلاکتیں، برطانیہ میں مسلمانوں کے لیے لمبی قبروں میں دس لاشیوں کی تدفین شروع

برمنگھم (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر ہر ایک لاش کے لیے الگ لاگ کی بجائے بڑی قبروں میں تدفین کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ جس کے تحت مسلمان مرحومین کے لیے اب قبرستان میں دس میٹر لمبی قبریں تیار کرنے کا عمل شروع

کر دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کوکورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور انہیں لاشوں کی تدفین میں دقت ہو رہی ہے، لندن میں مسلمانوں کے ایک قبرستان میں بڑی قبروں کی کھدائی جاری ہے. دس میٹر لمبی اور دو میٹر چوڑی ان قبروں میں سے ہر قبر میں دس افراد کی اجتماعی تدفین کی جا سکے گی۔ برطانیہ میں جمعے کو ریکارڈ اموات ہوئیں اور ایک ہی دن میں 980 اموات کے بعد مجموعی تعداد 8 ہزار 958 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار ہو گئی ہے۔برطانیہ میں اموات کے لحاظ سے جمعہ بد ترین دن رہا اور مزید 5 ہزار 706 افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں