کورونا وائرس کی دہشت گردی دنیا بھر میں 1604900 لوگ بیمار پڑ گئے، 95738 جان سے گئے

کراچی (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 95 ہزار 738 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، 16 لاکھ 4 ہزار 900 افراد اب تک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 52 ہزار 489 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 49 ہزار 128مریضوں کی حالت تشویش

ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار673 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جب کہ 4 لاکھ 68 ہزار 887 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔اٹلی میں 18 ہزار 279، اسپین میں 15 ہزار 447، فرانس میں12 ہزار 210، برطانیہ میں 7 ہزار 978، نیدرلینڈز میں 2 ہزار 396، جرمنی میں 2 ہزار 607، بیلجیئم میں 2 ہزار 523، چین میں 3 ہزار 336 اور ایران میں 4 ہزار 110 افراد اب تک کورونا وائر س سے ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 284 نئے کیسز کے اضافے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار601 جبکہ اس سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہو چکی ہیں۔دنیا بھر میں کسی بھی شہر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکی ریاست نیویارک میں ہے۔نیویارک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جمعرات کو نیویارک میں مزید 800 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ریاست کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے جیسے اقدامات سے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ادھر برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آگئے ہیں، ترجمان ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق بورس جانسن مکمل صحت یاب ہونے تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں