بین اسٹوکس نےشاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

انگلینڈ کر(پی این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اس اعزاز سے محروم کردیا جو وہ مسلسل تین برس سے حاصل کررہے تھے۔’کرکٹ کی بائبل’ کہلانے والی کتاب وزڈن نے بین اسٹوکس کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دے دیا، ویرات کوہلی مسلسل تین برس

سے یہ اعزاز حاصل کرتے آرہے تھے۔وزڈن نے اپنی 2020 کی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں۔2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔اس کے علاوہ آسٹریلین آل راؤنڈر ایلیسی پیری کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں