اٹلی اور سپین میں کوروناکی شدت میں کمی، مرنے والوں کی تعداد کم ہو گئی برطانیہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، جاپان کا ایمرجنسی لگانے پر غور

روم (پی این آئی) کورونا وائرس سے اٹلی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعدادگذشتہ دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جب کہ نئے کیسوں کی شرح میں بھی مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک اٹلی میں 15 ہزار 887 ا فراد ہلاک جب کہ ایک لاکھ 28 ہزار متاثر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب یورپ کے

ایک اور بڑے ملک سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹلی سے زیادہ ہے لیکن وہاں بھی گزشتہ تین روز سے نئے کیسوں کی شرح میں کمی ہونا شروع ہو چکی ہے۔ سپین میں اب تک ایک لاکھ 31 ہزار 646 افراد متاثر جب کہ 12 ہزار 641 ہلاک ہو چکے ہیں۔مغربی یورپ کےسب سے اہم ملک برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی پھیلائی ہوئی تباہی کی صورتحال ابھی تک انتہائی تشویشناک ہے ۔ برطانیہ میں اب تک 4 ہزار 934 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو ہیں۔مشرق بعید کے ملک جاپان میں حکومت کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت ٹوکیو، اوساکا اور دو دیگر علاقوں میں 6 ماہ کے لیے ایمرجنسی لگانے پر غور کر رہی ہے۔کورونا وائرس اب تک جاپان میں 85 انسانوںکو نگل چکا ہے جب کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد لوگ اس وبا سے متاثر ہیں۔عوامی جمہوریہ چین جہاں سے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہاں مزید دو ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 331 ہو گئی ہے جب کہ 39 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 708 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں