اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیان نے کورونا وائرس کے خلاف قومی کاوشوں کی تمام امیدوں کو ختم کردیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ حکومت انسانی
تکلیف کو اپنے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس سے پیغام دیا گیا کہ کورونا کامقابلہ کرنے میں معاونت چاہتے ہیں تو حکمران جماعت کا رکن ہونا لازمی ہے۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کورونا وائرس بحران کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں