گرمی میں بھی کورونا کا پھیلاؤ ممکن ہے یا نہیں؟چینی ماہرین نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی)چینی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرمی بڑھنے کے بعد بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری رہ سکتا ہے۔چینی ماہرین و ڈاکٹرز کی ٹیم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں کورونا سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ کم از کم 28

دن کے لیے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 دن بعد محتاط انداز میں مرحلہ وار پابندیاں نرم کی جائیں۔ملاقات میں چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں کے بجائے اسپتالوں یا قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معمر افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے کورونا خطرناک ہوسکتا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور سدِباب کے لیے بھی چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close