یورپ(پی این آئی)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک میں ‘کمیونٹی ہیلپ فیچر’ 4 سال پہلے شامل کیا گیا تھا۔ لیکن اب فیس بک کے اس ‘کمیونٹی ہیلپ فیچر میں عالمی وبا کووڈ-19 کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔عالمی وبا کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے فیس بک نے ایک مددگار فیچر ایکٹیو کر دیا ہے۔
فیس بک کے ‘کمیونٹی ہیلپ فیچرکے ذریعے کسی بھی ملک میں موجود متاثرہ شخص 50 کلومیٹر کے محیط کے اندر مدد کی درخواست کرسکے گا۔دوسری جانب اسی طرح اگر کوئی شخص مدد فراہم کرنا چاہے گا تو اس کے لیے بھی یہ فیچر مدد گار ثابت ہو گا۔اس خطرناک عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی سرگرم ہیں اور آئے روز یہ پلیٹ فارمز کووڈ-19 سے آگاہی سے متعلق اقدامات سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں