ٹی 20 ورلڈکپ، آئی سی سی نے شاندار اعلان کر دیا

دبئی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ایک افسر نے غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث

اگرچہ دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور اب تک کئی کرکٹ سیریز بھی ملتوی ہو چکی ہیں تاہم ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق تاحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور آئی سی سی کے کسی ممبر نے بھی اس حوالے سے ابھی تک کوئی مطالبہ نہیں کیا۔دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ کے شیڈول میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد مقامی آرگنائزنگ کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جانا ہے اور ہم اسے موجودہ شیڈول کے مطابق کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں