لاک ڈاؤن، موٹر سائیکل نوجوان پنجاب پولیس کو چکما دینے میں ناکام، وڈیو وائرل

لاہور(پی این آئی) پنجاب پولیس نے دارالحکومت میں خاتون کا روپ دھار کر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوان کو پکڑ لیا۔پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں ناکے پر کھڑے اہلکاروں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر ایک خاتون بیٹھیں تھیں اور انہوں نے اپنا منہ دوپٹے سے چھپایا ہوا تھا۔پولیس

اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کا شناختی کارڈ چیک کیا اور پھر شک کی بنیاد پر خاتون سے موٹر سائیکل پر بیٹھے بیٹھے ہی سوال جواب شروع کیے۔ خاتون نے پہلے تو کوئی جواب نہیں دیا پھر مجبوری میں جواب دینا پڑا تو بھانڈا پھوٹ گیا۔اہلکاروں نے جب چہرے سے دوپٹہ ہٹایا تو نوجوان نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس نے ڈبل سواری پر گھومنے کے لیے لڑکی کا روپ دھارا تاکہ اسے کوئی روک نہ سکے۔پولیس حکام نے مطابق نوجوان کومعافی مانگنے اور دوبارہ ایسانہ کرنےکی استدعا پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر پاکستان بھر کے صوبوں میں لاک ڈائون اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور خود کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومتی احکامات پر عمل کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں