راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے دستوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔آئی ایس پی آر مطابق کے پاک فوج کے دستے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا
ہےکہ ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں فوجی دستے قرنطینہ سہولیات کے قیام میں بھی مدد دے رہے ہیں جبکہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پاک فوج کے دستے سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ تعینات ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 34، سندھ کے 29، خیبر پختونخوا کے 26، بلوچستان کے 9 اضلاع جبکہ پورے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں