سابق پاکستانی اسکواش کھلاڑی لندن میں کرونا وائرس کا شکار ہو کرہلاک

لندن (پی این آئی) پاکستان کے عظیم سابق اسکواش کھلاڑی لندن میں کرونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے، 4 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش جیتنےوالےپاکستان کےاعظم خان کی عمر 95 برس تھی، حال ہی میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لندن سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق لندن میں مقیم پاکستان کے عظیم سابق اسکواش چیمپئن اعظم خان انتقال کر گئے ہیں۔اعظم خان علیل تھے اور حال ہی میں ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ گزشتہ ہفتے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ شدید علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ اعظم خان نے پاکستان کیلئے 4 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش جیتا تھا۔ انتقال کے وقت اعظم خان کی عمر 95 برس تھی۔اعظم خان عظیم اسکواش چیمپئن ہاشم خان کے چھوٹے بھائی تھے اور 1958 سے 1963 کے درمیان 4 مرتبہ برٹش اکواش چیمپئن بنے تھے۔تاہم بعد ازاں اپنے بیٹے کے انتقال کے باعث اعظم خان نے دلبرداشتہ ہو کر اسکواش کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا اور لندن میں مقیم ہوگئے تھے۔ دوسری جانب کرونا وائرس برطانیہ میں بے قابو ہو چکا ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے تقریباً 12 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 1 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے۔ کرونا وائرس بے قابو ہونے کے باعث اس وقت پورے برطانیہ میں لاک ڈاون ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں