کورونا کے خلاف جنگ،چین سےطبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے جبکہ آٹھ رکنی میڈیکل ٹیم بھی پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی ۔ چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ایئر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر سوا بارہ بجے

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی،3 دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان کی لانے والی تیسری پرواز ہے۔ طیارے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز چین کے شہر کنمنگ کے ایئرپورٹ سے میڈیکل آلات لے کر پہنچنے والی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہاز کا استقبال کیا تھا۔ادھر پاکستان میں چینی سفارتخانے نے بتایا کہ ایک آٹھ میڈیکل ٹیم چینی حکومت کی طرف سے شن جیانگ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی جن شاندار طریقے سے رخصت کیاگیا، وہ اپنے ساتھ کورونا سے احتیاط اور لڑنے کے لیے تجربات لائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں