آج پھلوں ، سبزیوں ، گوشت اور انڈوں کی قیمت کیا ؟جانئے مکمل تفصیل

لاہور: ہفتہ 11 جولائی 2026 کے لیے گوشت، انڈوں، پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ریٹ لسٹ کے مطابق بکرے کا گوشت 1600 روپے فی کلو، گائے کا گوشت 294 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی 274 روپے فی کلو، برائلر مرغی کا گوشت 446 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 233 روپے فی درجن مقرر کیے گئے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں کالا کولو پہاڑی سیب 390 روپے فی کلو، سفید خوبانی 320 روپے فی کلو، کیلا 215 روپے فی درجن، انور رٹول آم 315 روپے فی کلو، دیسی جامن 180 روپے فی کلو اور آلو بخارہ 430 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سبزیوں کی ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 35 روپے فی کلو، پیاز 102 روپے فی کلو، چائنہ لہسن 245 روپے فی کلو، دیسی لہسن 135 روپے فی کلو، فارمی کھیرا 160 روپے فی کلو، بھنڈی 100 روپے فی کلو، دیسی لیموں 160 روپے فی کلو اور تھائی لینڈ ادرک 355 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close