22 اشیائے ضروریہ مہنگی ، 8 سستی ، اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیا سستی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو کی قیمت میں 3.94 فیصد، چکن میں 3.70 فیصد، پیاز میں 3.54 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 1.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے، بیف، تازہ دودھ سمیت دیگر کئی اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہوئیں۔

دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور یہ 23.3 فیصد سستے ہوئے، جبکہ دال مونگ 2.15 فیصد اور دال مسور 0.52 فیصد سستی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close