کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں سری لنکن کرکٹرز نے 25 ملین کورونا فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کر دیا

کولمبو (پی این آئی) سری لنکن کرکٹرز نے عالمی وباءکورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستانی کرکٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کورونا وائرس فنڈ میں 25 ملین جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات

کی خریداری پر خرچ کی جاے گی۔سری لنکن حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی طرف سے 50 لاکھ یعنی 5 ملین روپے دینے کی نوید سنائی گئی جبکہ جنرل منیجر اور اس سے اوپر کے سٹاف کا 2 دن کی تنخواہ اور اس سے نیچے کے سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں