پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مزیداضافہ، مجموعی تعداد 972ہو گئی اور ساتھ ہی خوشخبری بھی آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لینے والی موذی بیماری کورونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی

مجموعی تعداد 972 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں اس مرض کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 7 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے 5 مریض اس وقت تشویشناک حالت میں ہیں۔کورونا وائرس کے شر میں سے خیر کا پہلو یہ بھی ہے کہ پاکستان میں اس کے 18 متاثرہ مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔ صحتمند ہونے والوں میں سے سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں 14 لوگوں کا اس وائرس سے پیچھا چھوٹا ہے۔ منگل کے روز سندھ میں 10 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ، جن کے دوبار ٹیسٹ کیے گئے اور دونوں بار نتیجہ منفی آیا ۔پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 281، بلوچستان میں 110 ، گلگت بلتستان میں 80 ، خیبر پختونخوا میں 78 ، اسلام آباد میں 15 اور آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں