کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری، ورلڈ سنوکر چیمپین شپ ملتوی کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ایونٹس کے بعد اب انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں شیڈول ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ سنوکر چیمپین شپ 18 اپریل سے انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں شیڈول تھی

جسے 4 مئی تک جاری رہنا تھا تاہم اب یہ ایونٹ جولائی یا اگست میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے 7 جون تک تمام مقابلے روک دئیے ہیں جبکہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ مہلک وباءکے پھیلاو¿ کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں اور اسے 8 جون کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا لیکن منتظمین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں واضح کیاگیا ہے کہ فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چیمپین شپ کے ختم ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں