کوروناوائرس کا خطرہ، اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں 13 مشتبہ کیسز کی تصدیق

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کورونا وائرس کے 13 مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد اسے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے کہاہے کہ بارہ کہو کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال میں کورونا وائرس کے

13 مشتبہ کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد یونین کونسل کوٹ ہتھیال کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ،انتظامیہ نے پولیس کو لاک ڈاؤن کے انتظامات کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔بارہ کہو میں پولیس اعلانات کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے ، محکمہ صحت کی ٹیمیں علاقے میں تمام شہریوں کی سکریننگ کریں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل علاقے میں ایک کرغز شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 27 کسیز سامنے آئے ہیں جن کے بعداد مجموعی تعداد 803 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں دو مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔پنجاب بھر میں کورونا سے متاثر ہ افراد کی تعداد 225 ، سندھ میں 352 ، اسلام آباد میں 15، کے پی کے میں 31، بلوچستان میں 108، گلگت بلتستان میں 71 ہو گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں صرف ایک ہی کیس سامنے آیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں