فٹبال کی دنیا کی اہم شخصیت کورونا وائرس سے انتقال کر گئی

(پی این آئی)اسپین کے معروف فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر لورینزو سانز کی عمر 76 برس تھی اور لورینزو سانز 1995 سے 2000 تک اسپینش فٹ بال کلب ریال میدرڈ کے صدر رہے تھے۔لورینزو سانز

کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لورینزو سانز کی سربراہی میں ریال میڈرڈ نے دو بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں ہیں کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں