کرونا وائرس کے خطرات، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم عمران خان کا شاندار اقدام

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر سے متعلق اہم اجلاس پیر کو ہوگا،جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سے

پیدا ہونے والی صوتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت پورے ملک کیلئے پاور سیکٹر کی طرف سے ریلیف پیکج پر کام کررہی ہے اور اس حوالے سے ایک اعلی سطح کا اجلاس سوموار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے،اجلاس میں گھریلو اور کمرشل بجلی کے صارفین کیلئے ریلیف پیکج پر فیصلے ہونگے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور چاروں صوبائی حکومتیں اس عالمی وباء سے نبٹنے کے لئے تندہی کے ساتھ کوشاں ہیں جبکہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ہر ممکنہ حد تک ماہرین صحت کی ہدایات پر عمل کریں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں