ویلنگٹن (پی این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے باؤلر مچل میکلینگن نے پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انہیں سخت ٹریننگ کرتے دیکھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے مچل میکلینگن نے کہا
کہ پی ایس ایل 5 کے دوران شرجیل خان کو سخت ٹریننگ کرتے جنہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے بہت کم آرام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی سوچتا رہا کہ وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلئے ضرورت سے زیادہ محنت تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس میں تسلسل کی کمی نظر آتی ہے، تھوڑا آرام بھی کرتے تو شاید کارکردگی مزید بہتر ہوتی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ شرجیل خان کی فٹنس میں کمزوریوں کو نظر انداز کرکے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا چاہئے یا نہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں