کراچی(پی این آئی)جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔ عدالت کے حکم پر کراچی کی ملیر جیل سے مزید 107 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ ملیر ڈسٹرکٹ جیل کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں 104 زیر سماعت مقدمات کے ملزمان
تھے جب کہ 3 سزا یافتہ قیدیوں کو سزا میں کمی کے سبب عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر 188 قیدیوں کو ملیر جیل سے رہا کیا گیا تھا۔س سے قبل آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔واضح رہے کہ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 5 سے تجاوز کر چکی ہے۔دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 113 ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں